قیمت خرید
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ معاشیات ] زر کی وہ مقدار جو کسی چیز کے بدلے میں دی جائے۔ "یہ ان دنوں کی بات ہے جب پیسے کی قیمت خرید بہت ہوتی تھی۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٥١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیمت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی صفت 'خرید' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء میں "روشنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ معاشیات ] زر کی وہ مقدار جو کسی چیز کے بدلے میں دی جائے۔ "یہ ان دنوں کی بات ہے جب پیسے کی قیمت خرید بہت ہوتی تھی۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٥١ )
جنس: مؤنث